Contact for Consultancy

Contact us for Consultancy : We help you in preparing documents and applying online visa of your desired country. We are not visa provider, instead we help you in applying visa online. We will prepare your all documents and we will apply your visa. We submit your application alongside the documents to the visa office. It is the visa officer who decide, either visa will be granted to your or not.


السّلامُ علیکم ورحمةُ اللہ وبركاته

کینیڈا ، امریکہ، انگلینڈ، آسٹریلیا، ترکی اور تمام یورپی ممالک کا ویزہ اپلائی کرنے کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

اگر آپ کینیڈا ، امریکہ ، برطانیہ ، ترکی یا دیگر یورپی ممالک جانا چاہتے ہیں اور آپ کو یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا کریں۔ تو ہم آپ کی مدد کریں گے۔ آپ حصول تعلیم، روزگار، علاج اور سیرو تفریح  کے لیے کینیڈا یا پھر کسی بھی یورپی ملک جاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ ان ممالک کی شہریت کے لیے بھی اپلائی کر سکتے ہیں۔  سب سے پہلے آپ کینیڈا یا پھر کسی یورپی ملک جانے کے مقصد کا تعین کریں گے پھر اُس کے مطابق درخواست فارم پُر کیا جائے گا اور دیگر کاغذات منسلک کیئے جائیں گے۔ جب آپ کے سارے کاغذات تیار ہو جاتے ہیں تو آپ اپنے ملک میں اُس ملک کے ویزہ آفس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ آپ کی درخواست آن لائین جمع ہوتی ہے۔ کئی بار ایسے ہوتا ہے کہ ویزہ آفیسر آپ کے کاغذات دیکھ کر ویزہ لگا دیتا ہے اور ایسا بھی ہوتا ہے کہ ویزہ آفیسر آپ کو انٹرویو کے لیے اپنے آفس بُلا لیتا ہے اور آپ سے کچھ سوالات پوچھتا ہے۔ آپ کے جوابات سے مطمئن ہونے کے بعد وہ آپ کا ویزہ لگا دیتا ہے۔ ویزہ آفس میں انٹرویو کیسے دینا ہے اس کے لیے بھی ہم آپ کی مکمل رہنمائی کریں ہیں۔

بہتر یہی ہے کہ پہلی بار جب آپ ویزہ کے لیے اپلائی کرنے لگیں تو ہماری خدمات سے استفادہ کریں۔ ہم بہت تھوڑی فیس میں آپ کو مکمل ویزہ درخواست تیار کرکے دیں گے۔ ہم جو درخواست آپ کو تیار کرکے دیں گے وہ ہر لحاظ سے ویزہ آفس کے معیار اور قانونی تقاضوں کے مطابق ہوگی۔ ہمارا کامیابی کا تباسب90٪ سے زیادہ ہے۔

    میرا نام شاہیں اقبال ہے۔  میرا تعلق اسلام آباد سے ہے۔ میرے ساتھ مزید 3 افراد بھی ہیں جو میرے کام میں میری معاونت کرتے ہیں۔ گزشتہ 20 سال سے میں بیرون ملک ویزوں کے لیگل معاملات کو ڈیل کر رہا ہوں۔ بہرون ملک عدالتوں میں بھی ہمارے کیسز چل رہے ہیں۔ ہماری زیادہ ترجیحی کینیڈا ، امریکہ ، انگلینڈ ، آسٹریلیا اور تمام یورپی ممالک کے ویزہ کےلیے اپلائی کرانا ہے اور مسترد درخواستوں کو پھر سے اس قابل بنانا ہے تاکہ ویزہ لگنے کے قابل ہوسکیں۔ اس کے علاوہ ہم  دیگر ممالک کے ویزوں سے متعلق بھی مکمل رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔   بہت سے افراد کے ویزے ویزہ آفیسر اس لیے مسترد کردیتا ہے کیوںکہ درخواست فارم قانونی تقاضوں کے مطابق تیار  نہیں کئے گئے ہوتے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے پاس زیادہ تر افراد وہ آتے ہیں جن کے ویزے ویزہ آفس نے مسترد کر دیئے ہوتے ہیں۔ ہم اُن کی درخواست کا از سرنو جائزہ لیتے ہیں اور تمام تر قانونی لوازمات پورے کرتے ہیں اور پھر سے اپلائی کروا دیتے ہیں۔ ہمارے پاس ایسے لا تعداد کیسز آئے کہ امیدواروں کی درخواستیں مسترد ہو چکی تھیں اور وہ  مکمل طورپر مایوس ہوچکے تھے۔ مگر ہم نے اُن کے ویزہ فارم کا ازسرنو جائزہ لے کر تمام تر خامیوں کو دور کیا اور کچھ ضروری معلومات کا اضافہ کیا اور اپلائی کروا دیا۔ اس طرح اُن کے پاسپورٹ پر ویزہ لگ کر آ گیا۔ اگر ویزہ درخواست ایمیگریشن آفس کے قوائد و ضوابط کے مطابق تیار کی گئی ہو تو مسترد نہیں ہوتی۔ ہاں اگر آپ نے کہیں جھوٹ بولا ہو یا جعلی کاغذات جمع کروائے ہوں تو آپ کی درخواست مسترد ہو جائے گی۔ ہم مسترد درخواستوں پر اپیل بھی تیار کر کے دیتے ہیں تاکہ آپ کا ویزہ آسانی سے لگ سکے۔ ایک بات پلے باندھ لیں، کہ کبھی بھی آپ ویزہ حاصل کرنے کے لیے جھوٹ کا سہارا نہ لیں اور کسی قسم کا جعلی پیپر ویزہ درخواست کے ہمراہ منسلک نہ کریں۔ اگر آپ کی ساری درخواست قانون کے مطابق ہو اور صرف ایک پیپر جعلی نکل آئے تو آپ کی مکمل درخواست رد کردی جاتی ہے۔ اس سے بہتر ہے کہ وہ جعلی پیپر لگایا ہی نہ جائے جو

آگے چل کر مشکلات پیدا کر دے۔

ایک بات یاد رکھیں فون پر رہنمائی فراہم کرنا ایک مشکل کام ہے۔ اس لیے ہم صرف ان امیدواروں کو اہمیت دیتے ہیں جو ہمارے آفس تشریف لاتے ہیں۔ ہم نے اپنا واٹس اپ نمبر بھی شئیر کر رکھا ہے مگر چونکہ فون کالز کی کثرت کی وجہ سے ہمارا روزمرہ کا کام مثاثر ہوتا ہے۔ اگر آپ ہمارے آفس آئیں گے تو ہم آپ کی بہتر رہنامئی کر سکیں گے۔

آپ بلا جھجک ہمارے واٹس اپ نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔  اگر کسی وجہ سے آپ کی کال فورا  اٹینڈ نہ ہوسکے تو اپنا وائس میسج یا ٹیکسٹ میسج چھوڑ دیں۔ ہم خود آپ سے رابطہ کرلیں گے۔  ہمارا واٹس اَپ نمبر درج ذیل ہے۔ فلحال فون کالز کی کثرت کی وجہ سے ہم نے واٹس اپ نمبر ویب سائیٹ سے ہٹا دیا ہے۔ :

جب آپ نے ویزہ کے لیے اپلائی کرنا ہو تو آپ کو مندرجہ بالا کاغذات پورے کرنے ہونگے۔ جب تمام تر کاغذات پورے ہو جائیں تو آپ
ویزہ کے لیے اپلائی کر دیں۔ انشاء اللہ آپ کا ویزہ فوراََ لگ جائے گا۔

شاہین اقبال ، ویزہ کنسلٹنٹ ،

رائٹ ڈور ، کنلٹنٹ ، ٖآفس نمبر 13، بیسمنٹ، مال 9 ، جی 9 مرکز، کراچی کمپنی ، اسلام آباد

امریکہ ، کینیڈا، برطانیہ اور دیگر تمام یورپی ممالک ویزہ اپلائی کرنے پر جو فیس وصول کرتے ہیں وہ تقریبا 30000 روپے پاکستانی ہوتے ہیں۔ مختلف ممالک کی فیس میں کچھ تھوڑی بہت کمی پیشی ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ ہماری کنسلٹینی فیس صرف 3000 روپے ہے۔ ہم کاغذات تیار کروانے میں آپ کو رہنمائی فراہم کرتے ہیں اور آپ کے لیے ویزہ آن لائین اپلائی کرتے ہیں۔ ویزہ لگانے کا اختیار مکمل طور پر ویزہ آفیسر پر ہوتا ہے۔ ویزہ آفیسر آپ کے کاغذات دیکھ کر فیصلہ کرتا ہے کہ آیا آپ کو ویزہ دینا ہے یا کہ نہیں دینا۔

رہنمائی کے لیے آفس تشریف لائیں۔ فون پر رہنمائی فراہم نہیں کی جائے گی۔ شکریہ