کینیڈا میں رہنے کے انوکھے فائدے


benefits of living in Canada

کینیڈا میں رہنے کے انوکھے فائدے

دُنیا بھر سے لوگ کینیڈا کیوں جاتے ہیں ؟ آخر کینیڈا میں ایسا کیا رکھا ہے جو اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو اپنی طرف کھنچتا چلا جا رہا ہے۔ اس مضمون کو آخر تک پڑھئیے یہ آپ کی معلومات میں خاطر خواہ اضافے کا باعث بنے گا۔

نمبر1:  کینیڈا ایک امیر ملک ہے اور یہاں روزگار کے بے شُمار مواقع موجود ہیں اسی لیے لوگ بڑی تعداد میں تلاشِ روزگار کے لیے کینیڈا کا رُخ کرتے ہیں۔

نمبر2: کینیڈا مستقل رہائش کی سُہولت بھی دیتا ہے اس لیے بھی لوگ کینیڈا آنا چاہتے ہیں۔

نمبر3: کینیڈا پُراَمن ملک ہے ، یہاں کرائم کی شرح بہت کم ہے۔ دن ہو یا رات آپ اپنے آپ کو محفوظ محسوس کرتے ہیں۔

نمبر4:  یہاں سیلری پیکجز بہت اچھے ہوتے ہیں۔ جس سے آپ بہتر زندگی گزار سکتے ہیں۔

نمبر5:  کینیڈا میں چاروں طرح کا موسم ملتا ہے سردی کا دورانیہ لمبا ہوتا ہے جو ستمبر سے شروع ہو کر مارچ تک جاتا ہے۔

نمبر6: سردیوں میں ٹمپریچر منفی 34 ڈگری سنٹی گریڈ اور گرمیوں میں 25 سے 30 ڈگری سنٹی گریڈ تک ہوتا ہے۔ سیاح لوگ زیادہ تر گرمیوں میں کینیڈا کا رُخ کرتے ہیں۔

نمبر7: سردیوں میں دن چھوٹے اور راتیں لمبی ہوتی ہیں۔ تقریباَ تمام گھروں میں ہیٹر لگے ہوتے ہیں اور گھروں کے اندر رہتے ہوئے سردی کا احساس نہیں ہوتا۔

نمبر8: کینیڈا کے لوگ بہت شائستہ اور نرم مزاج ہوتے ہیں اور ہر شخص کو مُسکراہٹ کے ساتھ ملتے ہیں۔

نمبر9: کینیڈا میں علاج مکمل طور پر فری ہوتا ہے۔ کوئی ڈاکٹر کسی قسم کی فیس چارج نہیں کرتا، البتہ آپ کو میڈیسن خریدنا پڑتی ہیں۔ اگرآپ کی جاب ہے تو آپ کو میڈیسن خریدنے کی بھی ضرورت نہیں یہ اَدویات آپ کو فری ملیں گی۔  آپ کا آفس یہ رقم ادا کرے گا۔

نمبر10: ایک بیڈ کے کمرے کا کرایہ 2000 سے 2500 ڈالرز تک ماہانہ ہوتا ہے۔

نمبر11: کھانے پینے کی اشیاء بھی پاکستان کے مقابلے میں تقریبا  4 گناہ مہنگی ہوتی ہیں۔

نمبر12:  کینیڈا میں جابز آسانی سے ملتی ہیں مگر نئے لوگوں کو مشکل پیش آتی ہے۔ البتہ پیشہ ور لوگ گھوم پھر کر بھی اچھا کما سکتے ہیں۔

نمبر13: کینیڈا میں جس قدر تنخواہیں اور دیگر مراعات زیادہ ہیں وہاں ساتھ ساتھ ٹیکس کی شرح بھی بہت زیادہ ہے۔ لوگ اپنی آمدن کا 30 سے 50 فیصد تک ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ بحرحال سیلری پیکجز زیادہ ہونے کی وجہ سے آپ کی لائف متاثر نہیں ہوتی۔ ٹیکس ادا کر کے بھی آپ معقول رقم ماہانہ بچا سکتے ہیں۔

نمبر14: کینیڈا میں جاب حاصل کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ کے پاس ریفرنس ہو۔ اگر آپ کے دوست یا رشتہ دار کینیڈا میں سیٹل ہیں تو آپ کے لیے ریفرنس کا کام کر سکتے ہیں۔

نمبر15:  کینیڈا میں ہر شخص کا معیارِ زندگی بہت اچھا اور اعلی ہے۔ اگر آپ کینیڈا میں فیملی کے ساتھ موجود ہیں تو آپ اپنے بچوں کو اچھی رہائش اور بہتر تعلیم دِلوا سکتے ہیں۔

نمبر16: کینیڈا میں ہر جگہ صفائی کا  اعلی اِنتظام موجود ہے۔  آپ کو جگہ جگہ لائبریریاں اور پارکس نظر آئیں گے۔

نمبر17: برف باری سے اگر روڈیں بلاک ہونے کا خطرہ بڑھ جائے تو فوراَ ہی روڈیں صاف کروا دی جاتی ہیں اور ٹریفک رواں رہتی ہے۔

نمبر18: کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈیو ایک نرم دل اور انسان دوست شخصیت کے مالک ہیں جو دُنیا بھر کے لوگوں کے لیے اچھے جزبات رکھتے ہیں۔ پاکستانیوں کے لیے پہلے قوانین زیادہ سخت تھے اور پاکستانیوں کو کینیڈا کا ویزہ مشکل سے ملتا تھا۔ موجودہ وزیرِاعظم کی پالیسیوں کی بدولت اب پاکستانیوں کو بڑی تعداد میں ویزے جاری کیئے جا رہے ہیں۔ موجودہ وزیرِ اعظم کے ہوتے ہوئے اگر پاکستانی ویزہ نہ لے سکیں تو اِن کی اپنے کمزوری ہے۔

نمبر19: اگر آپ کینیڈا میں گھر خریدنا چاہتے ہیں تو آپ کو 6 سے 7 لاکھ ڈالرز میں ایک نارمل سا گھر مل جائے گا۔

نمبر20: آپ کینیڈا کی مارکیٹس میں جائیں تو آپ کو ایک ہی نوع کی کسی اقسام مل جائیں گی، جیسے پیاز ، آلو اور دیگر سبزیاں کئی کئی قسم کی ملیں گی۔

نمبر21: کینیڈا ایک ملٹی کلچرل کنٹری بن چُکا ہے، جہاں آپ کو دُنیا بھر کے لوگ ملیں گے۔ آپ کو ہر طرح کے لوگوں سے ملنے اور اُنہیں سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔

نمبر22: کینیڈا میں ابتدائی بہار کا موسم بہت خوبصورت اور شاندار ہوتا ہے۔ برف باری بھی بہت بھلی لگتی ہے مگر زیادہ ہونے کی وجہ سے پریشان کُن بھی ہوتی ہے۔

نمبر23: آب و ہوا صاف ستھری ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ لوگ بہت کم بیمار ہوتے ہیں۔

نمبر24: دنیا کی بہترین یونیورسٹیاں کینیڈا میں ہیں اور لوگ دُنیا بھر سے علمی پیاس بجھانے کے لیے کینیڈا کا رُخ کرتے ہیں۔

نمبر25: کینیڈا میں تعلیم کے ساتھ ساتھ پارٹ ٹائم جاب کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔ اس طرح بین الاقوامی طالبِ علم اپنی فیس اور دیگر اخراجات کے لیے رقم بھی کما سکتے ہیں۔ اس پارٹ ٹائم جاب سے اُن کی کئی مشکلات آسان  ہو جاتی ہیں۔    طالبہ کو تعلیم کے ساتھ ساتھ پارٹ ٹائم جاب کرنے کی اجازت ایک ہفتہ میں 20 سے 40 گھنٹے تک ہوتی ہے   اور 16 ڈالرز فی گھنٹہ کے حساب سے اُجرت ملتی ہے۔ اگر آپ پیشہ ور آدمی ہیں تو آپ زیادہ بھی کما سکتے ہیں۔

نمبر26: کینیڈا میں سب کو مساوی حقوق حاصل ہیں، کسی کو کسی پر ترجیح نہیں دی جاتی۔

آگر آپ کینیڈا جانا چاہتے ہیں تو آج ہی اپنے ملک میں موجود کینیڈا کی ایمبیسی سے رابطہ کریں۔ اور تمام تر معلومات حاصل کریں ۔ کسی ایجنٹ سے دھوکہ نہ کھائیں ، ایجنٹس کے پاس ویزہ دلوانے کا اختیار نہیں ہوتا، کینیڈا کا ایمیگریشن آفیسر ہر امیدوار کی درخواست پر الگ سے فیصلہ کرتا ہے۔ البتہ اگر ایجنٹ قابلِ بھروسہ ہو تو  اُس پر اعتبار کیا جا سکتا ہے۔ ایجنٹ آپ سے فیس لے لے گا اور آپ کے تمام تر کاغذات تیار کروا دے گا۔  آپ ایجنٹ کو تھوڑی بہت فیس دیں جو کہ ہزاروں میں ہو۔ اگر ایجنٹ آپ سے لاکھوں کا مطالبہ کرے تو کبھی دھوکہ نہ کھائیں۔ اگر آپ کینیڈا کا ورک پرمٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے جو فیس آپ کو کینیڈا کے ویزہ آفس میں ادا کرنا ہوتی ہے وہ تقریبا 155 ڈالر ہوتی ہے۔ اور ایجنٹس لاکھوں روپے وصول کر لیتے ہیں۔ آپ ویزہ کنسلٹنٹ سے کُھل کر بات کریں اُسے صرف فیس کنسلٹنسی کی ادا کریں باقی اگر وہ فیس مانگے تو اُس سے کہیں کہ ویزہ لگ جانے کے بعد کینیڈا پہنچ کر ادا کروں گا۔ جو کنسلٹنٹ دھوکے باز نہیں ہوتے وہ آپ کے اس فیصلے کو مان لیں گے۔ اور جہنوں نے فراڈ کرنا ہوتا ہے وہ رقم بٹورنے پر اِصرار کریں گے۔ ایسے لوگوں سے ہوشیار رہیں۔  کوئی شخص بھی آپ کو کینیڈا کا ویزہ لگنے کی گارنٹی نہیں دے سکتا۔ ہاں وہ آپ کو اپنے تجربہ کی بُنیاد پر ایسی ویزہ درخواست تیار کروانے میں مددگار ہو سکتا ہے جس سے ویزہ لگنے کے چانسز بڑھ جائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ آپ کو انٹرویو میں پوچھے جانے والے سوالات کے مُمکنہ جوابات کی تیاری کروا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ وہ آپ کے لیے یہ بھی کر سکتا ہے کہ کینیڈا سے جاب آفر لیڑ منگوا دے۔ اگر آپ کو حقیقی جاب آفر لیٹر مل جاتا ہے تو اس کے لیے آپ 300 سے 400 ڈالر کنسلٹنٹ کو ادا کردیں۔ جاب آفر لیٹر پر ایک نمبر ہوتا ہے جس کی مدد سے اس کے حقیقی یا جعلی ہونے کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔ میرا مشورہ ہے کہ کینیڈا کے ویزہ کے لیے اپلائی کرنے سے پہلے آپ آئلٹس (انگریزی ٹسٹ) ضرور پاس کر لیں اور اس کا سکور 5.5 سے 6.5 تک ہو جائے تو بہت بہتر ہے۔ یہ انگلش ٹسٹ آپ کے ویزہ لگنے میں بہت زیادہ مدد گار ثابت ہوگا۔ 

اگر آپ کے پاس رقم زیادہ نہیں اور آپ کینیڈا بھی جانا چاہتےہیں تو آپ اپنی ویزہ درخواست خود تیار کریں۔ اس طرح آپ کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ اگر آپ کی درخواست پر فیصلہ آپ کے حق میں نہ بھی آئے تو بھی آپ اس قابل ہوجائیں گے کہ دوسروں کے لیے کنسلٹنٹ کا کام کر سکیں۔ ویزہ لگنا یا نہ لگنا مقدر کی بات ہے آپ ایک بار ٹرائی ضرور کر لیں۔ قسمت آزمانے میں کوئی حرج نہیں۔ جن لوگوں کا کینیڈا کا ویزہ لگ کے آ جاتا ہے وہ بھی آپ جیسے ہی لوگ ہیں۔ آپ کسی کی باتوں میں آکر مایوس نہ ہوں۔ بہت سے لوگ دِل توڑتے اور مایوسی پھیلاتے ہیں۔ آپ کسی کی باتوں پر دھیان دیئے بغیر اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھیں۔ ہاں ایسا بھی نہ ہو کہ لاکھوں روپے کسی کنسلٹنٹ کو دے دیں اور بعد میں پچھتاتے پھریں۔ بہتر یہی ہے کہ آپ اپنی ویزہ درخواست خود تیار کریں۔ ہر کام اُس وقت تک مشکل لگتا ہے جب تک آپ اُس میں ہاتھ نہیں ڈالتے۔ جیسے ہی آپ کام کرنا شروع کر دیتے ہیں تو راستے آسان ہوتے چلے جاتے ہیں۔ آپ حرکت کریں گے تو اللہ تعالی برکت ضرور ڈال دے گا۔اللہ تعالی آپ سب کا حامی ناصر ہو۔ آمین

Have any Question or Comment?

42 comments on “کینیڈا میں رہنے کے انوکھے فائدے

I’m from Pakistan I’m looking a work visa in Canada

Reply

I have 25 years of experience in electrical and electronic engineer

Reply
Tayyaba Shafique

I’m interested to go for working visa and also study visa as well

Reply

I am Pakistan from Karachi interested to go for warking visa

Reply
Mukhtiyar ullah

Regarding to all
I need driver job in canada

Reply

I am from pakistan and having 15 years driving experience,wants to get a work permit visa

Reply
Parwazkhan

My cantery name pakistan i need work visa

Reply
Mohsin Khan

I am mohsin khan from pakistn i am looking work visa in canada

Reply
Mhammad Imran Abdul Razzaq

sir i want to go on signal work visa form work visa Sharma wants to go into agriculture work like plucking fruits and packing fruits. What I want to do next is Store Keeper . want to go to tailor’s work

Reply
Muhammad Muzaffar Khan

I have 14 years of practical Experience as HSE/Safety Officer in multinational comstruction company in Major infrstructure project in Doha Qatar. I am looking work visa of canada.

Reply

I am Mr Abdullah from Pakistan I am an experience steel fixer

Reply
Milton Aziz

I am Electrical technation 30y exp I want my son family with 3 child visa

Reply

Good I’m from Pakistan I’m looking a work visa in Canada

Reply

Kindly try my work I m retired foji

Reply

I m interested in Canada 🇨🇦

Reply
Saira Fatima

How I can apply for visa I am looking for visa job in Canada I am from Pakistan

Reply

I am Alam zaib khan i have expert experience for Electrion 20 years domestic and indestreal waring and alls taip Electrion Work my age 50+ i want a Work job in canada ….

Reply

As Salam o alaikum Sir job ki need hai Mujhe sare Kam karlonga Alhamdulliah
Kia process hai kindly Batadein sir Ap jazak Allah O kher.

Reply

میرا نام محمداحمد ھے تعلیم انٹرمیڈیٹ ھے تھوڑی بہت انگلش آتی ھے پیشے اعتبار سے سونے چاندی کے زیورات بنانے کا چالیس سال کا تجربہ ھے بہتر مستقبل سب کا خواب ھوتا ھے اپنے اور بچوں کے لیے کیا کینیڈا مجھے ورک ویزا دے سکتا ھے؟

Reply
Muhammad yousuf

Palumbar ka viza chahye

Reply

Hy.my name is qaisar aftab. I am interested from Canada .i am a good work in PAcking .k

Reply

Sir I need canda work Visa because my job not have my experience 3 years work security Guard job G4S company Qatar

Reply
Nazir hussain Nazir hussain

I Am wood Carpenter

Reply
MUHAMMAD IMRAN

sir I am interested . I’m excivator oprater + shawal(louder) oprater

Reply

Mera naam yas Iqbal hai aur Main plumber ki job karna chahta hun aur main Mera videos 27 year ka hai rabbani Koi bhi mujhe visa Dena Chahta hai to

Reply

Hi sir im Aamir from pakistan
I need work visa canada
Im Taylor my experience is 20 years

Reply

Welder and gascater 15 years experience

Reply

I’m electrician 4 year’s experience

Reply

Im from Pakistan and working in iraq job kfc rastorant can you help me
Im interested canada

Reply

I need job my education is DAE civil engineer I live Pakistan 10 year experience of nespak

Reply
Tariq Mahmood

Best Tack

Reply

I’m diravar
0066597300322

Reply

Hi sir im Shahroz from pakistan
I need work visa canada
Im sale men my experience is 5 years

Reply
Mahaz

I am a traila driver. Ten years experience. And I driving Saudi Arabia 10 year. So I m In Pakistan swabi ‘and i love Canada ‘i well go to Canada inshaullah…

Reply
Ali muhammad

Airport ki jb hai Kiya wahan

Reply
Muhammad Asif Khan

My name is Asif I’m Pakistani but living for saudia Arabic work my 6 years experience of McDonald’s and KFC indeed viza Canada please not ignore me

Reply
Mubashar Nawaz

I am Mubashar Nawaz I am looking work visa Driver kitchen helper plumber helper dishwashing security guard car washer hous keeping

Reply

Yes I am Irfan from Pakistan
Job plumber and driving working Pakistan age 43 qualification BA
I very interested Canada work job
Thanks can you help me

Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

If you want to go USA, UK, Canada, Turkey , Autralia and other European countries, then please contact us for consultancy. We will help you in applying visa.  It is mandatory that you should fulfill all the legal requirments demanded by the Visa Office. We provide consultancy in study abroad, immigration, work visa, marriage visa, temporary visa and refusal cases. Please don’t feel hesitate to contact us.

Best Consultant for you.