کینیڈا کا فارم ورکر ویزہ کیسے ملتا ہے؟


form work visa visa of Canada

فارم ورکر ویزہ آف کینیڈا کی حقیقت کیا ہے۔

کینیڈا رقبہ کے لحاظ سے دُنیاء کا دوسرا بڑا ملک ہے ۔جس کا رقبہ  99 لاکھ 84 ہزار 670 مربع کلو میڑ ہے۔  کینیڈا کی 68.6 فیصد زمین زرعی ہے ، یہی وجہ کے زراعت کے شعبہ میں بہت زیادہ روزگار کے مواقع موجود ہیں۔ کینیڈا کا فارم ورکر ویزہ حاصل کرنے میں بہت سے لوگ اس لیے بھی دلچسپی لیتے ہیں کہ اس کے لیے آئلٹس ( انگلش ٹیسٹ ) کی ضرورت نہیں ہوتی۔  اگر آپ کی تعلیم 12 کلاسز  ہے تو آپ کو کینیڈا کا فارم ورکر ویزہ آسانی سے مل جائے گا۔ مگر یاد رکھیں فارم ورکر ویزہ صرف 2 سال کے لیے ہوتا ہے ، جس کے بعد آپ کو واپس اپنے ملک کی راہ لینا ہوتی ہے۔  اگر آپ آئلٹس کا امتحان پاس کر لیں تو چانسز ہیں کہ آپ کے ویزہ  کی مدت بڑھ جائے مگر زیادہ تر یہی دیکھنے میں آیا ہے کہ فارم ورکرز کو 2 سال بعد واپس اپنے ملک جانا پڑتا ہے۔

ایک بات یاد رکھیں کہ  فارم ورکر ویزہ حاصل کرنے کے لیے آپ کسی ایجنڈ کو پیسے ہرگز نہ دیں۔ ہاں اگر ایجنڈ آپ سے تھوڑی بہت فیس چارج کرے جو کہ ہزاروں میں ہو تو ٹھیک لیکن اگر وہ آپ سے فارم ورکر ویزہ کا 20 لاکھ ، 25 لاکھ مانگے تو آپ کبھی بھی بےوقوف نہ بنیں۔  کینیڈا میں فارم ورکز کو فی گھنٹہ کے حساب سے رقم ملتی ہے۔ یہ عام طور پر 10 ڈالر فی گھنٹہ تک ہوتی ہے ۔ اب اگر آپ 10 گھنٹے روزانہ کام کریں تو ہر روز آپ 100 ڈالرز کما لیں گے۔ مگر یاد رکھیں فارم ورکز کا کام سارا سال نہیں ہوتا ۔ کینیڈا پہلے ہی سرد ملک ہے ۔ جب برف باری شروع ہوتی ہے تو فارم ورکز کا کام ختم ہو جاتا ہے۔  اب فارم ورکز کو شدید سردی کے موسم میں اپنے گزر بسر کرنے کے لیے کوئی دوسرا کام تلاش کرنا پڑتا ہے۔ 

اگر آپ کو کینیڈا کا فارم ورکر ویزہ مفت میں یا بہت تھوڑی فیس کے عوض مل جائے تو آپ کینیڈا ضرور جائیں۔ لیکن اگر آپ کو اس ویزہ کے لیے لاکھوں روپے فیس ادا کرنا پڑے تو آپ یہ ویزہ ہرگز نہ لیں۔

لوگ زیادہ تر اس ویزہ میں اس لیے دلچسپی لیتے ہیں کیوںکہ یہ ویزہ بغیر کسی ٹسٹ کے مل جاتا ہے۔

میرا مشورہ اُن ساتھیوں کے لیے یہ ہے جو کینیڈا فارم ورکر ویزہ پر جانا چاہتے ہیں ، انہیں چاہئے کہ فارم ورکر ویزہ کے لیے خود اپلائی کریں۔ خود اپلائی کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے پاس کینیڈا کے کسی فارم مالک کی طرف سے جاب آفر لیڑ موجود ہو۔ اگر آپ کے پاس کینیڈا کے کسی فارم مالک کا جاب آفر لیڑ ہے تو آپ کو فارم ورکر ویزہ آسانی سے مل جائے گا۔

جاب آفر لیڑ حاصل کرنے کے 2 طریقے ہیں ایک تو یہ ہے کہ آپ خود کینیڈا وزٹ ویزہ پر جائیں اور کسی فارم مالک سے یہ لیڑ خود لے آئیں یا آپ کا کوئی دوست/رشتےدار آپ کے لیے یہ کام کر دے کہ وہ اپنے تعلقات کو استعمال میں لا کر آپ کے لیے فارم ورکر کا جاب آفر لیٹر حاصل کر لے جس کی مدد سے آپ کینیڈین ایمبیسی یا ویزہ آفس میں خود جا کر اپلائی کر سکیں۔

دوسرا اس سے زیادہ آسان طریقہ ہے، وہ یہ ہے کہ انٹرنٹ پر موجود ویب سائیٹس ایسی ہیں جہاں آپ کو کینیڈا میں فارم ورکز کی ڈیمانڈ سے متعلق معلومات مل جائیں گی۔  آپ آن لائین اپلائی کرسکتے ہیں اور اپنا (سی وی ) اَپلوڈ بھی کر سکتے ہیں۔

فارم ورکر ویزہ کی مدت میں اضافہ کروانا کافی مشکل مرحلہ ہے۔ صرف ایک صورت ایسی ہے کہ اگر آپ جس فارم مالک کے ساتھ کام کر رہے ہیں وہ چاہے تو آپ کے ویزہ کی مدت میں اضافہ کروا سکتا ہے۔ فارم ورکر ویزہ پر کینیڈا جا کر آپ ایک معقول رقم کما اور بچا سکتے ہیں ۔ مگر یہ صرف اس صورت میں ممکن ہو گا جب آپ نے کینیڈا کا فارم ورکر ویزہ حاصل کرنے کے لیے بھاری فیس ادا نہ کی ہو۔ بصورتِ دیگر آپ 2 سال کینیڈا میں لگا کر بھی اپنی فیس کی صورت میں ادا کردہ رقم واپس نہیں لے پائیں گے۔

یہ ایک حقیقت ہے کہ فارم ورکر ویزہ کسی بھی دوسرے ویزہ کی نسبت زیادہ آسانی سے ملتا ہے۔ فارم ورکر ویزہ پر جب سردیوں میں کام بند ہو جاتا ہے تو آپ کو کینیڈا میں دوسری جگہوں پر کام کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔  آپ اس موقع سے فائدہ اُٹھا کر اپنے لیے نئے مواقع تلاش کرسکتے ہیں۔

آخر میں ایک بات یاد رکھیں کہ محنت کرنے والے ہر جگہ کامیاب ہیں اور سُست اور کاہل ہر جگہ ناکام ہیں۔

اگر آپ کینیڈا جانے سے پہلے آئلٹس کا ٹسٹ پاس کر لیں تو آپ کے لیے بہت آسانی ہو گی۔ اگر آپ کی انگلش اچھی ہے تو آپ کینیڈا میں  اپنے لیے کوئی اچھی جاب تلاش کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

کینیڈا میں فارم ورکر ویزہ پر ضرور جائیں مگر بھاری فیسز ہرگز ادا نہ کریں۔

  اللہ آپ سب کا حامی و ناصر ہو۔

ِ

Have any Question or Comment?

2 comments on “کینیڈا کا فارم ورکر ویزہ کیسے ملتا ہے؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

If you want to go USA, UK, Canada, Turkey , Autralia and other European countries, then please contact us for consultancy. We will help you in applying visa.  It is mandatory that you should fulfill all the legal requirments demanded by the Visa Office. We provide consultancy in study abroad, immigration, work visa, marriage visa, temporary visa and refusal cases. Please don’t feel hesitate to contact us.

Best Consultant for you.