کینیڈا ایمیگریشن کی اَقسام – انتہائی مفید معلومات


types of Canada immigration

کینیڈا ایمیگریشن کی اَقسام – انتہائی مفید معلومات

Categories of Canada Immigration. Useful information in Urdu.

آپ کس کیٹگری کے تحت کینیڈا کی ایمیگریشن کے لیے اپلائی کریں گے؟

کینیڈا جانے کے خواہش مند افراد کے لیے مفید معلومات جن کا جاننا بہت ضروری ہے۔

کینیڈا ایمیگریشن کی اقسام

کینیڈا تعلیم یافتہ اور پیشہ ور افراد کے ساتھ ساتھ کم پڑھے لکھے اور لیبر ورک کرنے والوں کو بھی اپنے ملک میں کام کرنے اور شہریت حاصل کرنے کا پورا موقع فراہم کرتا ہے۔ کینیڈا کے ایمیگریشن آفس نے اس مقصد کے لیے مختلف کیٹگریز بنا رکھی ہیں۔ جن کے تحت لوگ اپلائی کرتے ہیں۔ آپ پیشہ ورک زندگی کے جس شعبہ سے تعلق رکھتے ہوں آپ اُسی شعبہ کے تحت ہی اپلائی کریں گے۔ اس طرح آپ سب سے پہلے اپنے لیے کیٹیگری کا انتخاب کریں گے۔ پھر آپ متعلقہ کیٹگری کے تحت لوازمات پورے کرتے ہوئے اپلائی کردیں گے۔

 اگر آپ کے پاس اچھی تعلیم ہے تو آپ کینیڈا کی شہریت آسانی سے حاصل کر پائیں گے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کے پاس اچھی تعلیم نہیں مگر آپ کے پاس کوئی پیشہ ور فنی مہارت ہے جیسے ڈرائیونگ، میکینک ، ٹیکنیشن ، باغبانی یا اسی طرح کی کوئی اور مہارت جو کسی انسانی ضرورت  کو پورا کرنے کے لیے ناگزیر ہے تو آپ کینیڈا جا سکتے ہیں اور وہاں کی شہریت حاصل کرسکتے ہیں۔

کینیڈا مہارت کی بنیاد پر جو ایمیگریشن آفر کرتا ہے اُس کی تفصیل درج ذیل ہے۔

مہارت کی قسم (صفر): مینیجرز کی سطح کی مہارت:

اس درجہ میں وہ لوگ اپلائی کر سکتے ہیں جن کے پاس انتظامی اُمور سمبھالنے کا تجربہ ہو۔ جیسے کہ ہوٹل مینیجر، بنک مینیجر، ریسٹورنٹ مینجر ، لیبر کا سُپر وائیزر اور اسی طرح کے دیگر کاروباری مینیجرز وغیرہ ۔

اگر آپ کے پاس کوئی پروفیشنل ڈگری یا سرٹیفیکیٹ موجود ہے جس سے یہ پتہ چلتا ہو کہ آپ انتظامی اُمور اچھی طرح چلانے کے عُلوم سے واقف ہیں ، مزید یہ کہ آپ کے پاس اپنی ڈگری کے مطابق تجربہ بھی ہے تو آپ کینیڈا کی سِکل ٹائیپ (صفر) کیٹیگری کے تحت ضرور اپلائی کریں۔ کینیڈا ایسے لوگوں کو بخوشی اپنے ملک کی شہریت آفر کرتا ہے اور بہت اچھے سیلری پیکیجز بھی دیتا ہے۔

مہارت کی قسم (اے): پیشہ ور ڈگری ہولڈرز کے لیے

مہارت کی قسم (اے) کے تحت وہ لوگ اَپلائی کر سکتے ہیں جن کے پاس کوئی پروفیشنل ڈگری ہو۔ جیسے ڈاکٹر، انجینیر، اکاؤنٹنٹ، سافٹ وئیر ڈیولپر، پروفیسر، ٹیچر، کمپیوٹر سائنٹسٹ  اور اِسی طرح کے دیگر پروفیشنل ڈگری ہولڈرز، یہ تمام لوگ مہارت کی قسم (اے ) کے ذیل میں آئیں گے۔ کینیڈا اس طرح کے تیار لوگوں کو بڑی آسانی سے اپنے ملک کی شہریت دیتا ہے۔ کینیڈا اس طرح کی حکمتِ عملی سے اپنے ملک میں لائق اور قابل لوگوں کا اضافہ کرتا جا رہا ہے۔ یہ لوگ کینیڈا کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

مہارت کی قسم (بی) : ڈپلومہ ہولڈرز

مہارت کی اس کیٹیگری میں پروفیشنل لوگوں کا وہ طبقہ اپلائی کر سکتا ہے جس کے پاس کسی ٹیکنیکل ادارے سے حاصل کردہ کوئی پیشہ ور ڈپلومہ یا سرٹیفیکیٹ ہو، جیسے پلمبر، الیکٹریشن، موٹر میکینک ، اے سی ٹیکنیشن، باورچی، کمپیوٹر آپریٹر اور اسی طرح کے دیگر پیشہ ور لوگ جنہوں نے کسی ادارے سے کوئی نہ کوئی ڈپلومہ یا سرٹیفیکیٹ لیا ہو۔ ایسے لوگ کینیڈا میں رہتے  ہوئے بہت تھوڑے وقت میں بہت زیادہ دولت کما سکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس اس طرح کی کوئی مہارت ہے تو آپ کو چاہئیے کہ آپ کینیڈا کے اوپن ورک پرمٹ کے لیے اپلائی کریں۔ اوپن ورک پرمٹ والے آزاد ہوتے ہیں اور جہاں چاہیں وہاں کام کر سکتے ہیں۔ اور بہت تھوڑے عرصے میں بہت زیادہ کما سکتے ہیں۔

مہارت کی قسم (سی) : تجربہ کار لیبر ورکرزکے لیے

مہارت کی اس کیٹیگری میں وہ لوگ آتے ہیں جن کے پاس نہ تو کوئی ڈگری ہوتی ہے، نہ ڈپلومہ ، نہ سرٹیفیکیٹ مگر یہ کہ یہ لوگ کسی نہ کسی کام کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔ جیسے گوشت کاٹنے والے، جانور ذبح کرنے والے، ہوٹل پر کام کرنے والے ویٹر، سجاوٹ کرنے والے، کھانا تیار کرنے والے ، کھانا گاہکوں کو سرو کرنے والے،  ٹرک ڈرائیورز، موٹر ڈرائیورز ،جوتے مرمت کرنے والے، بال کاٹنے والے،پیکنگ کا کام کرنے والے،  روٹیاں پکانے والے افراد۔ یہ تمام لوگ مہارت کی قسم (سی) کے تحت اپلائی کریں گے۔ یہ وہ کیٹیگری ہے جس کے تحت ہر خاص و عام اَپلائی کر سکتا ہے۔ ایسے پیشہ ور افراد کو چاہیئے کہ وہ کینیڈا سے جاب آفر لیڑ منگوا لیں یا پھر کسی ایجنٹ کی مدد لے لیں۔ 

مہارت کی قسم (ڈی) : لیبر ورکرز کے لیے

اس کیٹگری کے تحت وہ لوگ اپلائی کرتے ہیں جن کے پاس کسی قسم کی کوئی مہارت یا پروفیشنل ڈگری نہیں ہوتی۔ البتہ اِس کیٹگری کے تحت اپلائی کرنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ جسمانی طور پر فِٹ ہوں اور اَچھی صحت کے ساتھ ساتھ طاقت ور بھی ہوں تا کہ لیبر ورک آسانی کر سکیں۔

:توجہ طلب نقطہ ایک بات دھیان میں رہے کہ آپ کے پاس جتنی زیادہ قابلیت ہوگی ، عمر جنتی کم اور مہارت جتنی زیادہ ہوگی ، اُتنی زیادہ آسانی سے آپ کو کینیڈا کی شہریت مل جائےگی۔  آپ کینیڈا کی شہریت دو طرح سے اپلائی کرسکتے ہیں ، ایک یہ کہ اپنے ملک میں رہتے ہوئے اور دوسرا یہ کہ کینیڈا جا کر وہاں سے اپلائی کریں۔  آپ دوںوں طریقے استعمال کر کے دیکھ لیں۔  بہتر ہے کہ آپ پہلے کینیڈا کا ورک پرمٹ حاصل کریں اور کینیڈا میں کام کے دوران ہی اپلائی کریں۔ اگر ایسا ممکن نہیں تو کینیڈا کے وزٹ ویزہ پر کینیڈا جائیں اور اپلائی کریں۔ کینیڈا جا کر اپلائی کرنے والا آپشن صرف اُس صورت میں ممکن ہے کہ جب آپ کے پاس خاطر خواہ رقم موجود ہو اگر ایسا نہیں تو آپ اپنے ملک میں رہتے  ہوئے کینیڈا کی ایمبیسی سے رابطہ کریں اور کینیڈا جانے کے لیےتمام تر معلومات حاصل کریں اور تمام تر لوازمات پورے کرتے ہوئے اپلائی کردیں۔ اُمید ہے کہ آپ کو کینیڈا کا ویزہ آسانی سے مل جائےگا۔ مایوسی پھیلانے والے کسی شخص کی باتوں میں نہ آئیں اور نہ ہی کسی دھوکہ باز ایجنٹ کے ہتھے چڑھیں۔ ایمیگریشن آفس خود جائیں معلومات لیں، وہاں کئی دیگر اُمیدوار بھی آپ کو مل جائیں گے جو آپ کی بہتر رہنمائی کریں گے۔ اگر کوئی قابلِ اعتماد ایجنٹ ملتا ہے تو اُس کے خدمات لینے میں کوئی حرج نہیں۔ ایک بات ابھی سے پلے باندھ لیں کہ ایجنٹ آپ کو کینیڈا کا ویزہ نہیں دلوا سکتا البتہ وہ صرف یہ کر سکتا ہے کہ آپ کے لیے کاغذات تیار کر دے اور آپ کو انٹرویو کی تیاری بھی کروا دے۔ کوئی بھی کام اُس وقت تک ہی مشکل ہوتا ہے جب تک آپ اُسے کرتے نہیں۔ جب آپ کام کرنے کے لیے عزمِ مصمم کر لیں تو کوئی کام بھی  مشکل نہیں رہتا۔  اللہ تعالی آپ کا حامی و ناصر ہو۔ آمین

Have any Question or Comment?

6 comments on “کینیڈا ایمیگریشن کی اَقسام – انتہائی مفید معلومات

Asim mailk

میں ڈرائیونگ بھی جانتا ہوں

Reply

I want to be a part of your organization acardoing to my acomploish my goals and sikls I am also want to work with your organization I am intersted in my area

Reply
Atiq butt

I m entarastad

Reply
M.Yasin khan

Sir I ma yasin work plamber

Reply
Syed Ahmer Azim

I am intrested
Name Syed Ahmer Azim
Occupation Embroidery Designer
Age 46
Working Experience 22 years

Reply

I m interested Municipal Department Working Experience 22y

Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

If you want to go USA, UK, Canada, Turkey , Autralia and other European countries, then please contact us for consultancy. We will help you in applying visa.  It is mandatory that you should fulfill all the legal requirments demanded by the Visa Office. We provide consultancy in study abroad, immigration, work visa, marriage visa, temporary visa and refusal cases. Please don’t feel hesitate to contact us.

Best Consultant for you.