کینیڈا نے 12 لاکھ افراد کو مستقل رہائش آفر کر دی۔


Canada offers one million immigrations 2022-2025

کینیڈا نے 12 لاکھ افراد کو مستقل رہائش آفر کر دی۔

کینیڈا (آفیشل نیوز) کینیڈا کی حکومت  نے 3 سالا ایمیگریشن پلان پر عمل درآمد کا باقاءدہ آغاز کر دیا ہے جس کے تحت 2022 سے 2025 تک 11 لاکھ 80 ہزار افراد کو کینیڈا کی مستقل رہائش کی سہولت دی جا رہی ہے۔ 

کینیڈا کی حکومت  نے 2020 میں 4 لاکھ 01 ہزار 100 افراد کو اپنے ملک میں مستقل رہائش کی سہولت دی۔ اور 2021 میں  4 لاکھ 11 ہزار افراد کو مستقل رہائش دی جا چُکی ہے۔ اس طرح 2023 میں مزید 4 لاکھ 21 ہزار افراد کو کینیڈا کی نیشنیلٹی دی جا رہی ہے۔

کینیڈا کی حکومت نے 1 نومبر 2021 کو ایمیگریشن پلان کا اعلان کیا جس کا باقائدہ نوٹیفیکیشن بھی کر دیا گیا تھا۔ جس کے تحت کینیڈا کی حکومت 2022 سے 2025 تک تقریباَ 1 ملین سے زائد نئے افراد کو کینیڈا کی مستقل رہائش دے گی۔ اس پلان کے تحت دُنیا بھر سے لوگ اپلائی کر سکتے ہیں۔  ان میں سے 4 لاکھ 42 ہزار 100 افراد ایکسپریس انٹری سسٹم کے تحت اپلائی کریں گے۔  ایکسپریس انٹری سسٹم کے تحت جو لوگ اپلائی کریں گے اُن کی درخواست پر فیصلہ پوائینٹس سسٹم کے تحت ہوگا۔   اگر آپ کی انگلش اچھی ہے تو آپ کو 28 پوائنیٹس میں سے قابلیت کے مطابق ملیں گے۔  تعلیمی اَسناد کے کل نمبر 25 ہیں ، جتنی زیادہ تعلیم اتنے زیادہ نمبرز،  عمر کے کل نمبر 12 ہیں۔ جو عمر زیادہ ہونے کے ساتھ ساتھ کم ہوتے چلے جاتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس کسی کام کا تجربہ ہے اور آپ کے پاس اس کا ثبوت سرٹیفیکیٹ کی شکل میں موجود ہے تو آپ کو 15 نمبر یا اس سے کچھ کم ملیں گے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کے پاس کینیڈا سے جاب آفر لیڑ موجود ہے تو آپ کو پورے 10 نمبر ملیں گے۔ علاوہ اس کے اگر کینیڈا میں آپ کا کوئی دوست یا رشتے دار موجود  ہے جو آپ کے کینیڈا میں رہائش کے دوران تمام تر اخراجات برداشت کرنے کی ذمہ داری لے لے تو آپ کو ایسی صورت میں 10 نمبر اضافی ملیں گے۔

کینیڈا نے ایک ملین نئے افراد کو مستقل رہائش کی آفر کر دی۔

اس طرح کُل ملا کر آپ کو 67 نمبرز چاہیئے ہوتے ہیں۔ اگر آپ 67 نمبر لینے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو آپ کو کینیڈا کی مستقل رہائش 6 ماہ کے اندر اندر مل جائے گی۔  اس طرح آپ کینیڈا کی فیڈرل گورنمنٹ کے تعاون سے کینیڈا میں داخل ہونگے اور مستقل رہائش کے حقدار ٹھہریں گے۔

اس کے علاوہ کینیڈا کے صوبے بھی الگ سے بین الاقوامی لوگوں کو کینیڈا میں مستقل رہائش کے لیے اپنی خدمات اور آفرز پیش کر رہے ہیں۔  صوبائی پروگرام کے تحت 2020 سے 2023 تک کینیڈا کی مستقل رہائش حاصل کرنے والے خوش نصیب افراد  کی تعداد   3 لاکھ 83 ہزار 800 ہوگی۔

اگر آپ کینیڈا کے مستقل رہائشی ہیں اور آپ اپنی فیملی کو کینیڈا کی مستقل سکونت دلوانا چاہتے ہیں تو کینیڈا کی حکومت آپ کو ایسا کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ اس پروگرام کے تحت آپ کی فیملی کے افراد کو بھی آسانی سے کینیڈا کی مستقل رہائش مل سکے گی۔ یہ لوگ فیملی کلاس پروگرام کے تحت درخواستیں جمع کروائیں گے۔ فیملی کے افراد میں ، بیوی ، شوہر، بچے،  دادا ، دادی ، نانا ، نانی درخواست دینے کے اہل تصور ہونگے۔ فیملی کلاس پروگرام کے تحت کینیڈا کی حکومت 2 لاکھ 65 ہزار 500 افراد کو کینیڈا میں مستقل رہائش کی سہولت دے گی۔

اس کے علاوہ کینیڈا نے اُن لوگوں کا کوٹہ بھی رکھا ہے جنہیں نامسائد حالات کی وجہ سے اپنا ملک چھوڑنا پڑ جاتا ہے۔ ایسے مہاجرین بھی کینیڈا کی مستقل رہائش کےلیے درخواست دے سکتے ہیں۔ 2022 سے 2025 تک کینیڈا ایسے 1 لاکھ 37 ہزار 350 افراد کو مستقل رہائش فراہم کرے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ انسانی ہمدردی اور دیگر وجوہات کے تحت آنے والے افراد بھی مسقتل رہائش کی اس آفر سے فائدہ اُٹھا سکیں گے۔ ایسے افراد کی تعداد 12 ہزار 250 ہوگی۔

کینیڈا کی حکومت  نے 2021 میں 3 لاکھ 10 ہزار افراد کو اپنے ملک میں مستقل رہائش کی سہولت دی۔ اب 2022 میں  4 لاکھ 2 ہزار افراد کو مستقل رہائش دی جا رہی ہے۔ اس طرح 2024 میں مزید 4 لاکھ 11 ہزار افراد کو کینیڈا کی نیشنیلٹی دی جائے گی۔

کینیڈا کی حکومت کے اعداو شُمار کے مطابق 2035 ء تک کینیڈا میں مزید 5 ملین افراد یعنی کہ 50 لاکھ افراد  کی گنجائش پیدا ہو جائے گی۔ جو ساتھ ساتھ پوری کی جائے گی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کینیڈا میں پہلے سے ہی بڑی تعداد میں غیر ملکی کام کر رہے ہیں۔  اُن میں سے ریٹائر ہونے والے افراد کی تعداد ملینز میں ہے۔ اس کے علاوہ وفات پاجانے والے اور واپس اپنے ملکوں کو چلے جانے والے افراد بھی شامل ہیں۔ اس طرح 2035ء تک کینیڈا مزید 50 لاکھ نئے لوگوں کو مستقل رہائش کی آفر کرے گا۔

کینیڈا ایک خوشحال اور پُرامن ملک ہے ۔ جہاں معمولی کام کرنے والے بھی لاکھوں ماہانہ کماتے ہیں اور کینیڈا کی حکومت بین الاقوامی ورکرز کے حقوق کا بہت زیادہ خیال رکھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ غربت سے تنگ آئے لوگ کینیڈا کر رُخ کر رہے ہیں۔

آپ بھی کینیڈا کی ایمیگریشن کے لیے آج ہی اپلائی کریں۔ ہو سکتا ہے کہ کینیڈا کو آپ کی ضرورت ہو۔ کینیڈا جانے سے متعلق مزید معلومات اِسی ویب سائیٹ میں دے دی گئی ہے۔ کینیڈا کا ورک پرمٹ کیسے ملتا ہے ؟  کینیڈا کا سٹوڈنٹ ویزہ کیسے مل سکتا ہے۔ کینیڈا کا فارم ورکرز ویزہ کیسے ملتا ہے؟ یہ سب کچھ اسی ویب سائیٹ میں دے دیا گیا ہے۔  اگر آپ چائیں تو کینیڈا کی ایمیگریشن کے لیے خود درخواست تیار کر سکتے ہیں تو آپ ایسا ضرور کریں اور اگر آپ خود یہ کام نہیں کر سکتے تو کسی ایجنٹ کا سہارا لے سکتے ہیں۔ ایجنٹ آپ سے فیس لے لے گا اور تمام تر کاغذات تیار کر کے آپ کو دے دے گا۔

Have any Question or Comment?

10 comments on “کینیڈا نے 12 لاکھ افراد کو مستقل رہائش آفر کر دی۔

i need visa of Canada. I want to work and study there.

Reply
Nabi bux

Pakistan

Reply

I’m Pakistani I’m interested to the visa.experance of vvip escort duty and driving security supervisor,mantent of transport dacomnt.

Reply
ABDUL JABBAR

I want work visa I m53 y o from Pakistan

Reply
Mubeen Ahmed Mubeen Ahmed

I want work visa 32years frome pakistan

Reply

I want work visa 32years frome pakistan

Reply
Ali Raza

I am intersted in canada visa because canada is a beautiful country❤

Reply
Yousaf masih Bhatti

How do apply visa for Canada

Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

If you want to go USA, UK, Canada, Turkey , Autralia and other European countries, then please contact us for consultancy. We will help you in applying visa.  It is mandatory that you should fulfill all the legal requirments demanded by the Visa Office. We provide consultancy in study abroad, immigration, work visa, marriage visa, temporary visa and refusal cases. Please don’t feel hesitate to contact us.

Best Consultant for you.