کینیڈا نے عارضی ویزوں پر آئے ہنرمند افراد کو مستقل رہائش کی آفر کر دی۔


how convert visitor visa into work permit in Canada

 

کینیڈا نے عارضی ویزوں پر آئے ہنرمند افراد کو مستقل رہائش کی آفر کر دی۔

کینیڈا معاشی طور پر ایک خوشحال ملک ہے اور اپنی انڈسٹری اور زراعت کو بڑی تیزی سے فروغ دے رہا ہے۔ اس ملک کا رقبہ بہت زیادہ ہے اور آبادی اسی نسبت سے بہت کم۔ اس لیے کینیڈا میں افرادی قوت کی ضرورت ہمیشہ رہتی ہے۔ یہی وجہ ہے ہر سال لاکھوں لوگ کینیڈا کا رُخ کرتے ہیں اور جن میں مستقل رہائش حاصل کرنے والے افراد تقریبا 3 سے 4 لاکھ سالانہ ہوتے ہیں۔  کینیڈا ہر طرح کے افراد کو اپنے ملک میں جگہ دیتا ہے۔ کم پڑھے لکھے لوگ لیبر ورک کرتے ہیں، ہنرمند افراد اپنی پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دیتے ہیں، اور اعلی تعلیم یافتہ  اپنے علم و تجربہ کی بنیاد پر اعلی عہدوں پر کام کرتے نظر آتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس سرمایہ ہے تو آپ کینیڈا میں کاروبار بھی کر سکتے ہیں۔ کینیڈا آپ کو قرض بھی دیتا ہے اور اس ملک کے پاس وسائل کی کمی نہیں ہے ، اگر کمی ہے تو بس افرادی قوت کی۔ یہی وجہ ہے کہ کینیڈا ہر سال لاکھوں غیرملکیوں کو اپنے ملک میں کام کرنے، تعلیم حاصل کرنے اور مستقل رہائش حاصل کرنے کی کھلی اجازت دیتا ہے۔

کینیڈا میں وبائی امراض اور سفری پابندیاں

کینیڈا نے وبائی مرض پر قابو پانے کی غرض سے  18 مارچ 2020 کو سفری پابندیاں عائد کر دی تھیں، جس کی وجہ سے مستقل رہائش پانے والوں کی تعداد میں کمی واقع ہوگئی۔ اس لیے اب کینیڈا نے تقریبا 27300 غیر ملکی افراد کو مستقل رہائش کی آفر کر دی۔  یہ 27300 افراد وہ ہیں جو کم از کم گزشتہ ایک سال سے کینیڈا میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ مستقل رہائش کی یہ آفر صرف اُن عارضی رھائش رکھنےوالوں کو دی گئی ہے جو ہنر مند ہیں ، اور اپنی کمائی سے کینیڈا کی حکومت کو باقاعدہ ٹیکس ادا کر رہے ہیں۔  تارکینِ وطن، کینیڈا کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

کینیڈین اس بات پر متفق ہیں کہ غیر ملکی لوگ کینیڈا کی معاشی بحالی اور ترقی کی لیے ناگزیر ہیں۔ اس لیے 27300  افراد کو کینیڈا نے خود ہی مستقل سکونت کے لیے اپلائی کرنے کی آفر کردی۔ اور اس سلسلے میں ان غیر ملکی ہنرمند افراد کوآفر لیٹرز بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔ اور ان افراد کو 90 دن کا ٹائم دیا گیا ہے کہ اگر آپ کینیڈا کی مستقل سکونت اختیار کرنا چاہتے ہیں تو 90 دن کے اندر اندار اپنی مکمل درخواست جمع کروائیں۔  اور یہ امید کی جا رہی ہے کہ کینیڈا مستقبل میں بھی اس طرح کی آفرز دیتا رہے گا۔  کینیڈا میں پہلے سے موجود افراد جو عارضی ویزوں پر کینیڈا میں مقیم ہیں میڈیکل ٹسٹ ، اور سیکیورٹی کلیرنس سے مستسنی تصور ہونگے۔  اس سے یہ بات بھی سامنے آتی ہے کہ کینیڈا کی شہریت حاصل کرنے کے لیے ضروری نہیں کہ آپ پہلے دن ہی مستقل سکونت کے لیے اپلائی کریں۔ بلکے آپ عارضی ویزہ پر کینیڈا جا کر وہاں رہتے ہوئے بھی اس سہولت سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔

کینیڈا میں ہنرمند افراد کی ضرورت

آپ بھی اگر کینیڈا جانا چاہتے ہیں تو آج ہی کسی خاص میدان میں خود کو ہنرمند بنائیں۔  کینیڈا کو جن ہنرمند افراد کی ضرورت ہوتی ہے اُن میں  پلمبر، الیکٹریشن ، فریج و اے سی ٹیکنیشن ، گاڑی کے مکینک ، ٹیکسٹائل اور دیگر صنعتوں کی مشینوں کو ٹھیک کرنے والے ہنر مند افراد شامل ہیں۔ 

کینیڈا پُرامن ملک ہے  اور صرف پُرامن افراد کو ہی اپنے ملک میں داخل ہونے کی اجازت دیتا ہے۔

اس کے علاوہ اگر آپ تعلیم حاصل کرنے کے لیے کینیڈا جانا چاہتے ہیں تو پھر بھی دورانِ تعلیم پارٹ ٹائم جاب کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد آپ وہاں کا عارضی و مستقل ورک پرمٹ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ بات زہین نشین کرلیں کہ کینیڈا کو صرف اُن ہی افراد کی ضرورت ہے جو کینیڈا کی معاشی ترقی میں اپنا بہترین کردار ادا کر سکیں۔

حالیہ وبائی مرض نے کینیڈا کی معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب کیئے ہیں۔ اب منفی اثرات کا اثر زائل کرنے اور معیشت کو بہتری کی رہ پر گامزن کرنے کے لیے کینیڈا دُنیا بھر سے ہنر مند افراد کو اپنے ملک میں جگہ دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔ 

اگر آپ کینیڈا جانا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اپنی تعلیم بہتر کریں۔ آپ کے پاس جتنی اعلی تعلیم ہوگی اُتنا آسانی سے آپ کو کینیڈا کا ویزہ مل سکے گا۔ اس کے علاوہ آپ کسی ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ سے کوئی ڈپلومہ حاصل کرلیں۔ جس فیلڈ میں آپ کا ڈپلومہ ہو اُسی فیلڈ میں آپ کا 2 سال سے زائد تجربہ ہونا ضروری ہے۔ اگر ممکن ہو تو کینیڈا سے جاب آفر لیٹر منگوا لیں۔  آپ کا کوئی دوست یا رشتہ دار اگر کینیڈا میں ہے تو یہ کام وہ آپ کے لیے آسانی سے کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ کو پولیس کلیئرنس کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ اپنے قریبی تھانے سے یہ سرٹیفیکیٹ لے سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ نے اپنا بنک بیلنس بھی ظاہر کرنا ہوتا ہے۔ اگر بنک بیلنس ہے تو اچھی بات ورنہ ضرورت نہیں۔ 

کینیڈا کا ویزہ حاصل کرنے میں نوٹ وربل کا کردار

اس کے علاوہ اگر آپ کے تعلقات دفترِ خارجہ میں ہیں تو اپنے لیے نوٹ وربل حاصل کرلیں۔ اگر آپ کو نوٹ وربل مل جاتا ہے تو آپ کا ویزہ لگنے کے چانسسز 99٪ ہو جائیں گے۔ نوٹ وربل ایک ایسی دستاویز ہے جس میں ہمارا فارن آفس کینیڈا کی ایمبیسی سے درخواست کرتا ہے کہ ہمارا یہ شہری آپ کے ملک میں فلاں کام کے سلسلے میں جانا چاہتا ہے۔ اور ہم اس کی سفارش کرتے ہیں کہ اِس کو کینیڈا کا ویزہ دیا جائے۔  اس طرح کا نوٹ وربل اگر آپ کے دیگر کاغذات کے ہمراہ ہوگا تو آپ کا ویزہ فوراَ لگ جائےگا۔

کینیڈا کا ویزہ حاصل کرنے کے لیے غلط بیانی سے اجتناب کریں

ایک بات یاد رکھیں۔ کبھی بھی غلط بیانی نہ کریں۔ کینیڈا میں جھوٹ بولنا ایک بہت بڑا جرم سمجھا جاتا ہے۔  اگر آپ کا جھوٹ پکڑا گیا تو پھر کبھی بھی آپ کو کینیڈا کا ویزہ نہیں مل سکے گا۔ جو چیز آپ کے پاس نہیں ہے اُسے رہنے دیں۔ کبھی بھی جعلی دستاویزات تیار کر کے

دھوکہ دینے کی کوشش نہ کریں۔ آپ کی صاف گوئی آپ کی بہت سی کمزوریوں پر پردہ ڈال دیتی ہے۔

Have any Question or Comment?

15 comments on “کینیڈا نے عارضی ویزوں پر آئے ہنرمند افراد کو مستقل رہائش کی آفر کر دی۔

Shaheen Iqbal,

Canada Visa Consultant

Address: Right Door Consultants, Office No. 13 , Basement, Mall-9, G-9 , Markaz, Karachi Company, Islamabad.

Reply
Asghar ali

Sir im interested plz tell me which category i apply visa
Qualification. Intermediate science
Diploma. Pathologgycal
Laboratory
Experience. 18 years
Age. 50 years

Reply

Hellpo everyone, it’s my first pay a visit aat thjs weeb page, annd paragraph
is trujly fruijtful in support of me, keerp uup posting thesee types
of posts.

Reply

As salam o alikum boss. I’m driver LTV driving licence

Reply

Sir mere ko pizza making pizza cating she said line
Work Kiya he pizza hat , 14th Street pizza and pizza poin me bhi job kari he

Reply
Wajid Ali

Yes iam interested plz come to canada is a beautiful

Reply
Asghar ali

Sir im interested plz tell me which category i apply visa
Qualification. Intermediate science
Diploma. Pathologgycal
Laboratory
Experience. 18 years
Age. 50 years

Reply

Appreciate this post. Let me ttry itt out.

Reply

Good very good information

Reply

Well, I am looking for a job there for my work I m car driver my driving exprince
11 year and any job no problem I will all do it please please help me +923136145286

Reply

This site was… how do I say it? Relevant!! Finaoly I hage fouynd sometthing which hslped me.
Cheers!

Reply

Hi sir I am interested iam going to Canada job

Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

If you want to go USA, UK, Canada, Turkey , Autralia and other European countries, then please contact us for consultancy. We will help you in applying visa.  It is mandatory that you should fulfill all the legal requirments demanded by the Visa Office. We provide consultancy in study abroad, immigration, work visa, marriage visa, temporary visa and refusal cases. Please don’t feel hesitate to contact us.

Best Consultant for you.