کینیڈا میں تعلیم حاصل کرنے کا آسان کا طریقہ کیا ہے؟


get study in Canada

کینیڈا میں تعلیم حاصل کرنے کا آسان کا طریقہ کیا ہے؟

کینیڈا میں حصول تعلیم کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے کا طریقہ کیا ہے؟


ڈگری مکمل کرنے کے بعد ورک پرمٹ کے لیے اپلائی کرنا۔

تعلیمی ویزہ ایک ایسی دستاویز ہے جو کینیڈا کا امیگریشن آفیسر غیر ملکی طالب علموں کو جاری کرتا ہے جس میں اُنہیں کینیڈا میں تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دی گئی ہوتی ہے۔ دوسرے لفظوں میں یہ ایک اجازت نامہ ہے جس میں طالب علموں کو کینیڈا میں تعلیم جاری رکھنے کی منظوری دی جاتی ہے۔ غیر ملکی طالبِ علم کینیڈا میں حکومت کے منظور کردہ تعلیمی اداروں میں ہی داخلہ لینے کے پابند ہوتے ہیں۔ سٹڈی ویزہ کی مدت ڈگری مکمل ہوتے ہی ختم ہو جاتی ہے، تاہم طالب علموں کی سہولت کے لیۓ حکومت نے اس میں مزید 90 دن کا اضافہ کیا ہے۔ مطلب یہ ہوا کہ ڈگری مکمل ہونے کے بعد آپ 3 ماہ تک کینیڈا میں قیام کر سکتے ہیں۔ اگرچہ کاغذات میں آپ کے ویزہ کی مدت ختم ہی کیوں نہ ہو چکی ہو۔ یعنی کے تعلیم مکمل ہونے کے 90 دن کے اندر اندر آپ نے کینیڈا چھوڑنا ہوتا ہے اور واپسی کی راہ لینا ہوتی ہے۔

ڈگری مکمل ہونے کے بعد آپ کینیڈا میں کام یا ملازمت کرنے کے لیے اجازت طلب کرسکتے ہیں۔ اگر آپ مطلوبہ معیار پر  پورا اترتے ہیں تو آپ کو کینیڈا میں کام کرنے کی اجازت مل جاتی ہے۔ زیادہ تر لوگ اسی اُصول پر ہی عمل پیرا ہیں۔ دوران تعلیم ہی وہ اپنے لیے روزگار تلاش کر لیتے ہیں اور تعلیم مکمل ہوتے ساتھ ہی ورک پرمٹ کے لیے اپلائی کر دیتےہیں۔ تعلیم مکمل کرنےکے بعد اگرجاب کی آفر ہو تو آپ کو ورک پرمٹ آسانی سے مل جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کے پاس انوسٹمنٹ کے لیے معقول رقم موجود ہے تو آپ ورک پرمٹ آسانی سے حاصل کرسکتے ہیں۔

کینیڈا میں حصولِ تعلیم کے لیے اہلیۤت

اوۤل: کینیڈا میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے آپ کینیڈین گورنمنٹ کے منظور شدہ تعلیم اداروں میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں گے۔ اور آن لائین اپلائی کریں گے۔ جو ادارہ آپ کو طالب علم کے طورپر قبول کرے گا وہ آپ کو ایک لیڑ جاری کرے گا۔  یہ  قبولیت کا لیٹر کہلاتا ہے۔   تعلیمی ویزہ کے لیے درخواست دیتے وقت اس لیڑ کا ہونا ضروری ہے۔

دوم: آپ کے بنک اکاؤنٹ میں اتنی رقم ضرور موجود ہونی چاہیئے کہ جس سے آپ کینیڈا میں تعلیمی اخراجات اور رھائشی ضرویات آسانی سے پوری کرسکیں۔

سوم: آپ کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہونا چاہیئے۔ اس بارے میں آپ پولیس کی طرف سے ایک سرٹیفیکیٹ پیش کریں گے جو آپ کے پرامن شہری ہونے کا ثبوت ہوگا۔

چہارم: آپ کی صحت ٹھیک ہونی چاہیئے۔ آپ کینیڈا کی منظور شدہ لیبارٹریز سے اپنے میڈیکل ٹسٹ کروائیں گے۔ میڈیکل رپورٹس اگر کلیئر ہیں تو آپ ویزہ کے لیے اپلائی کرنے کے اہل تصور ہونگے۔

جب آپ کے کاغذات ہر لحاظ سے مکمل ہو جائیں تو آپ یہ کاغذات اپنے ملک میں موجود کینیڈا کے امیگریشن آفس میں جمع کروا دیں۔ کینیڈا کے امیگریشن آفس کا مکمل پتہ آپ کو کینیڈا کی آفیشل ویب سائیٹ سے مل جائے گا۔ وہاں آپ کو فون نمبر بھی ملے گا۔ جہاں فون کرکے ویزہ سے متعلق ہر طرح کی معلومات لی جا سکتی ہیں۔

پنجم: اس کے بعد آپ کو ویزہ آفس میں انٹرویو کے لیے بُلایا جائے گا۔ آپ نے ویزہ آفیسر کو مطمن کرنا ہے کہ آپ کا کینیڈا جانے کا مقصد صرف اور صرف حصولِ تعلیم ہے۔ نیز یہ کہ آپ کورس مکمل ہونے کے بعد وطن واپس لوٹ آئیں گے۔

جمع کروائے گئے کاغذات ، میڈیکل رپورٹس اور انٹرویو میں پوچھے جانے والے سوالات کےجوابات کی روشنی میں ویزہ آفیسر آپ کو ویزہ دینے یا درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ کرے گا۔

آپ کی درخواست پر فیصلہ عام طور پر 21 دنوں میں آ جاتا ہے۔ بعض کیسز میں زیادہ وقت بھی لگ سکتا ہے۔ درخواست مسترد ہونے کی صورت میں آپ کا پاسپورٹ واپس کردیا جاتا ہے اور ساتھ ہی مسترد کیئے جانے کی وجوہات ایک لیٹر کی صورت میں آپ کو محصول ہو جاتی ہیں۔

ویزہ حاصل کرنے کے لیے آپ کسی ایجنٹ کو رقم ہرگز نہ دیں۔ کوئی ایجنٹ آپ کو ویزہ کی گارنٹی نہیں دے سکتا ۔ تاہم آپ چاہیں تو کسی ایجنٹ کی مدد لے بھی سکتے ہیں۔ ایک بات ضرور یاد رکھیں ویزہ لگنے یا مسترد ہونے کا انحصار 100٪  کینیڈین ویزہ آفیسر پر ہے۔ تاہم ایجنٹ اپنے تجربے کی بنیاد ہر آپ کی بہتررہنمائی کر سکتا ہے۔

Get Study Visa of Canada:

The process of getting study visa of Canada is very simple and easy. However, you must fulfill all the legal requirements demanded by the Canadian Visa Office.

If your age is above 18 years then you can apply for study visa of Canada. First of all you go through the English language test. If you qualify the English language skills Tests i.e. speaking, reading, writing and listening then you will be granted a result card. This language result card will get you success in acquiring study permit of Canada. Canada has its two official languages, i) is English and ii) French.  International students mostly prefer English for their medium of communication.

First of all you will apply online to the approved educational institutes in Canada. The educational institute will review your whole documents. After necessary scrutiny, your selected educational institute will accept you as a student. You will be issued an Acceptance Letter by the educational institute where you applied for admission.

Now you will apply online for visa from the official website of Canadian immigration office. Canadian Immigration Office may ask you to get your medical tests and police clearance. So you will do accordingly.

You will submit all the documents to the visa office. Now visa officer will call you for interview. In interview, you will satisfy the visa officer that you will come back after completing your study. If visa officer may get satisfied from your arguments, documents, medical reports, language tests, police clearance and other related records then you will be granted Study Permit of Canada. In case of refusal the Visa Office will return your passport along the letter contains the reasons of rejection. Now you will remove the blockage and apply again if desired.

Wish You Best of Luck

Have any Question or Comment?

One comment on “کینیڈا میں تعلیم حاصل کرنے کا آسان کا طریقہ کیا ہے؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

If you want to go USA, UK, Canada, Turkey , Autralia and other European countries, then please contact us for consultancy. We will help you in applying visa.  It is mandatory that you should fulfill all the legal requirments demanded by the Visa Office. We provide consultancy in study abroad, immigration, work visa, marriage visa, temporary visa and refusal cases. Please don’t feel hesitate to contact us.

Best Consultant for you.