Average Salary in Canada


average salary in Canada

Average Salary in Canada

کینیڈا جہاں آپ بہت تھوڑے عرصے میں لاکھوں کما سکتے ہیں۔

جی ہاں آج کل ہر کوئی کینیڈا جانے کے چکر میں ہے اور کیوں نہ ہو کینیڈا میں بہت تھوڑے عرصے میں بہت زیادہ کمائی کرنے کرنے کے بے شُمار مواقع موجود ہیں۔  کینیڈا کا ویزہ ملنا قدرِ مشکل ہے لیکن اتنا مشکل بھی نہیں۔ اگر آپ کے پاس خاطر خواہ معلومات ہوں کہ ویزہ کیسے لگ سکتا ہے اور وہ کونسی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے ویزہ درخواست مسترد ہو سکتی ہے۔ تو یقینی بات ہے کہ آپ پوری توجہ سے اپنی درخواست تیار کریں گے ، اس طرح مسترد ہونے کے امکانات بہت ہی کم رہ جائیں گے۔ ہم آپ کو کچھ ٹپس بتاتے ہیں جن پر اگر آپ نے عمل کیا تو آپ کا ویزہ ضرور لگ جائے گا اور آپ کچھ ہی عرصہ میں کینیڈا ہونگے۔

 کینیڈا جانے سے پہلے پوری کوشش کریں کہ آپ آئیلٹس (انگریزی ٹسٹ ) پاس کر لیں اور اس میں آپ کا سکور کم از کم 5 ضرور ہونا چاہیئے ۔  اگر آپ یہ ٹسٹ پاس کر لیتے ہیں تو آپ کا کینیڈا جانا بہت آسان ہو جاتا ہے۔
اگر آپ آئیلٹس ٹسٹ پاس نہیں کرسکتے تو پھر کیا کریں؟

اگر آپ کی تعلیم کم ہے اور آپ آئیلٹس ٹسٹ پاس نہیں کرسکتے تو پھر بھی آپ کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ۔ ایک صورت ایسی ہے جس میں اس ٹسٹ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ وہ یہ ہے کہ کینیڈا کے فارم ورکر ویزہ کے لیے اپلائی کریں۔ اگر آپ کی تعلیم 12 کلاسسز ہے تو آپ کو یہ ویزہ آسانی سے مل جائے گا۔  اگر آپ کی تعلیم میٹرک بھی ہے تب بھی یہ ویزہ حاصل کرنا آپ کے لیے مشکل نہیں۔

فارم ورکر ویزہ عام طور پر 2 سال کے لیے ہوتا ہے اس کے بعد آپ کو واپس اپنے ملک آنا پڑتا ہے۔ 

اگر آپ کے پاس کوئی ہنر ہو جیسے ڈرائیونگ، پلمبر، الیکٹریشن وغیرہ تو آپ ویزہ کی مدت بڑھانے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔  اگر آپ کے پاس اپنے پروفیشنل ہونےکا ثبوت ہے اور آپ کام بھی جانتے ہیں تو آپ کے ویزہ کی مدت میں اضافہ کر دیا جائے گا۔

ایک بات یاد رکھیں۔ کینیڈا کا فارم ورکر ویزہ حاصل کرنے کے لیے آپ کسی ایجنٹ کو بہت زیادہ رقم ہرگز نہ دیں۔ اگر آپ نے ایسا کیا تو بہت بڑی غلطی کریں گے۔

یہ بات ٹھیک ہے کہ کینیڈا میں فی گھنٹہ کے حساب سے معاوضہ ملتا ہے جو کہ 16 سے 20 ڈالر فی گھنٹہ تک ہوتا ہے۔ اس طرح ایک فارم ورکر ایک ماہ میں تقریباَ 4 سے 5 لاکھ تک کما سکتا ہے۔  یہ آمدن تو اچھی ہے مگر پورا سال یکساں نہیں رہتی۔ جب برف باری شروع  ہوجاتی ہے تو فارم ورکر کا کام ختم ہوجاتا ہے۔ اور فارم ورکرز ایک طرح سے بے روزگار ہو جاتے ہیں۔ یہ دورانیہ تقریبا چھ ماہ تک ہوتا ہے۔ اس دوران سردی بھی شدید ہوتی ہے اور فارم ورکرز کو کوئی دوسرا کام تلاش کرنا پڑتا ہے۔  یہ دوسرا کام تلاش کرنا ایک طرح سے اچھا بھی ہوتا ہے کیوں کہ آپ کے تعلقات بن جاتے ہیں اور کام ملنے کے مواقع بھی بڑھ جاتے ہیں۔ویزہ آفس میں جب آپ انٹرویو دینے جائیں تو ایک بات کاخاص خیال رکھیں کہ ویزہ آفیسر کو آپ نے مطمئن کرنا ہے کہ آپ ویزہ کی مدت پوری ہوتے ہیں واپس اپنے ملک لوٹ آئیں گے۔ مزید یہ کے آپ کے بچے ، والدین اور کاروبار آپ کے ملک میں ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کو واپس آنا پڑے گا۔ ہاں یہ بات ضرور کہیں کہ اگر میرے کام کی وجہ سے فارم مالک خوش ہوتا ہے اور ویزہ کی مدت بڑھانے کا خواہش مند ہو تو میں بھی اس پر سوچ سکتا ہوں ۔ بصورتِ دیگر میں واپس اپنے ملک آنے کو ترجیح دونگا۔ اگر آپ سے پوچھا جائے کہ آپ کی تعلیم سے یہ نوکری مطابقت نہیں رکھتی تب آپ یہ بتائیں کہ میں اور میرا خاندان زراعت سے منسلک ہے ۔ اور مجھے اس کام کا خاطر خواہ تجربہ بھی میں ہے ۔ میں یہ کام دلچسپی سے کرتا ہوں۔ اگر آپ سے پوچھا جائے کہ آپ کے مشاغل کیا ہیں تو آپ بتائیں۔ باغبانی کرنا ، نئے نئے پودے اُگانا اور پیوندکار کرنا وغیرہ وغیرہ میں شوق سے کرتا ہوں۔ اگر ویزہ آفیسر آپ کی باتوں سے مطمئن ہو گیا تو آپ کو ویزہ دے دے گا۔  یاد رکھیں کوئی ایجنٹ آپ کو ویزہ نہیں دلوا سکتا ۔ ایجنٹ آپ کے پیپرز تیار کروا دے گا۔ اور انٹرویو میں پوچھےجانے والا سوالات کے ممکنہ جوابات سیکھا دے گا۔  یہ بھی حقیقت ہے کہ اگر آپ جسمانی طور پر صحت مند ہیں تو آپ کو یہ ویزہ مل جائےگا۔ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔

Have any Question or Comment?

9 comments on “Average Salary in Canada

Rameez ahmed

Werk viza sir

Reply

i m kashmiri .pak
i m sociolologist and gov servant todate i m research officer in power development organization in ajk capital muzaffarabad i want to sattlement with family in canada .if you give chance i prove inshallah as good citizen and social secor
Regards
Tasleem malik

Reply

HVAC Technician interested in Canada

Reply
Baidar Bakht

Sales manager in tha multynational fabric Brand Bareeze shop

Reply
Moeen Khan

Restaurant

Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

If you want to go USA, UK, Canada, Turkey , Autralia and other European countries, then please contact us for consultancy. We will help you in applying visa.  It is mandatory that you should fulfill all the legal requirments demanded by the Visa Office. We provide consultancy in study abroad, immigration, work visa, marriage visa, temporary visa and refusal cases. Please don’t feel hesitate to contact us.

Best Consultant for you.